اسرائیل نے خطے میں بدلتے حالات کے تناظر میں امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کی فوجی امداد میں اضافہ کرے. صہیونی وزیردفاع ایہود باراک نے کہا ہے کہ خطے میں آنے والی سیاسی تبدیلیوں کے بعد اسرائیل کو اپنے تحفظ کے لیے پہلے سے بڑھ کر فوجی امداد کی ضرورت ہے. اسرائیل کی فوجی اور دفاعی امداد کی ضروریات امریکا ہی پوری کر سکتا ہے. امریکی اخبار "وال اسٹریٹ جنرل”کو ایک انٹرویومیں اسرائیلی وزیردفاع نےکہا کہ صہیونی ریاست کو اپنے دفاع کے لیے فوری طور پر20 کروڑڈالرز کی فوری فوجی امداد کی ضرورت ہے. لہٰذا ہمارا امریکی انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ وہ ہمیں فوری طورپر 20 کروڑ ڈالرزکی رقم فراہم کرے تاکہ اس کا جدید ترین اسلحہ خرید کیا جا سکے. ایک سوال کے جواب میں صہیونی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ امریکا سمیت اسرائیل کے تمام دوست ممالک کواسرائیل کی موجودہ مشکلات کااحساس ہونا چاہیے. عرب ممالک بالخصوص تیونس اور مصر جیسے اسرائیل دوست ملکوں میں آنے والی تبدیلیوں نے اسرائیل کو اپنے دفاع میں مزید بہت کچھ کرنے پر مجبور کر دیا ہے. ایسے مشکل حالات میں یورپی برادری اور امریکا کو کھل کر صہیونی ریاست کی مدد کرنا ہو گی. انہوںنے کہا کہ اسرائیل کو مشرق وسطیٰ کی کئی قوتوں کی جانب سے پہلے ہی سنگین خطرات لاحق تھے اور اب یہ خطرات مزید بڑھ گئے ہیں