اسرائیل نے ترکی کی رفاہی تنظیم ہلال احمر کی جانب سے غزہ کے لیے امدادی سامان شہر میں لے جانے سے روک دیا ہے۔ برطانوی اخبار”انڈیپنڈنٹ” کی رپورٹ کے مطابق سرحد پر روکے گئے سامان میں ٹینٹ اور دیگر تعمیراتی اشیا شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہلال احمر نے رواں سال فروری میں اسرائیل سے امدادی سامان غزہ لے جانے کی اجازت حاصل کی تھی تاہم اجازت نامہ ہونے کے باوجود قابض فوج نے امدادی سامان کی کھیپ غزہ داخلے سے روک دی۔ امدادی سامان میں 488 افراد کے لیے خیموں کی فراہمی شامل ہے جبکہ جنگ میں کم از کم 20 ہزار افراد گھروں سے محروم کردیے گئے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پرجنگ کے دوران ہزاروں مکانات تباہ کر دیے گئے تھے جس کے بعد بے گھر ہونے والے افراد خیموں، عارضی شیلٹروں اور اپنے رشتہ داروں کے ہاں مقیم ہیں جبکہ تعمیراتی سامان کی عدم دستیابی کے باعث مکانات کی تعمیر کا عمل معطل ہے۔
غزہ: مجاہدین کا صیہونی فوج پر حملہ: کئی ہلاک و گرفتار
(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج غزہ میں اپنے یرغمالیوں کی رہائی کےلئے داخل ہوئی اور...
Read more