• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اسرائیل نے مغربی کنارے سے 200 فلسطینی بے دخل کر دیے

پیر 19-04-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_iof-arrestyouth

فلسطینی مجلس قانون ساز کے اسپیکر ڈاکٹر عزیز دویک نے کہا ہے کہ قابض صیہونی فوج نے مغربی کنارے سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے ظالمانہ حکومتی فیصلے پرعمل درآمد شروع کر دیا ہے،ابتدائی طور پر قابض فوج نے مغربی کنارے میں غزہ کے 200 شہریوں کو نکال کرغزہ بھبیج دیا ہے۔

عزیز دویک نے بے دخلی کے ظالمانہ فیصلے کوفلسطینیوں کے خلاف گھناؤنا جرم قرار دیتے ہوئے اسے فلسطینیوں کے خلاف دوسرا”نکبہ” قرار دیا ہے۔

اتوارکے روز اردنی اخبار”السبیل” کو انٹرویو میں عبدالعزیز دویک نے فلسطینی اتھارٹی سے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کا راستہ ترک کر کے مزاحمت کی حمایت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ "جو ریاست امن عمل کی شرائط اور بے سود مذاکرات کے نتیجے میں قائم ہو وہ اپنا وجود زیادہ دیر تک قائم نہیں رکھ سکتی۔

اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے سے فلسطینیوں کی بے دخلی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کو بے دخل کر کے اس نے تمام عالمی قوانین اورمعاہدوں کودیوار پر دے مارا ہے، صہیونی حکام کا یہ اقدام پوری دنیا کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ اسرائیل ایک”قابض اور توسیع پسند” ریاست ہے جو کسی عالمی قانون یا معاہدے کی پابند نہیں۔

ادھر فلسطینی انسانی حقوق کے اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ مغربی کنارے کی مختلف چیک پوسٹوں پر روکے گئے سیکڑوں افراد کی چھان بین کی جا رہی ہے، جن شہریوں کی پیدائش غزہ کی ثابت ہورہی ہے انہیں مغربی کنارےمیں داخلے سے روک دیا گیا ہےجبکہ بڑی تعداد میں افراد کو نامعلوم مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.