• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اسرائیل نے جارحانہ رویہ نہ بدلا تو سخت ایکشن لیں گے: اردگان

بدھ 13-01-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
3
VIEWS

tayyip-erdogan-turkish-premier-recep ترک وزیرزاعظم رجب طیب اردگان نے خبردار کیا ہے کہ انقرہ کے بارے میں اسرائیل کی موجودہ جارحانہ اور دشمنانہ پالیسی برقرار رہی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ منگل کے روز انقرہ میں ایک خبررساں ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ترکی نے اپنے ہاں اسرائیلی سفیر”گابی لیوی” کو طلب کر کے اسرائیل میں ترکی کے سفیر کی طلبی پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرا دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے اسرائیل پر واضح کر دیا ہے کہ تل ابیب میں نائب وزیرخارجہ ڈانی ایالون کے دفتر میں ترک سفیر کی طلبی اور اس کے ساتھ توہین آمیز سلوک نہایت افسوسناک ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ طیب اردگان کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیل کے رویے کا جائزہ لے رہے ہیں، اس کے سفارتی عملے کو ہراساں کیا گیا تو اسرائیل کو اسی طرح کا جواب ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اسرائیل کے جارحانہ رویے پر ماضی میں چشم پوشی سے کام لیتا رہا رہے تاہم چشم پوشی اور معاملات کو نظرانداز کرنےکا سلسلہ زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ڈانی ایالون ترک سفیر سے بدسلوکی پر ترک سے معافی مانگیں واضح رہے کہ پیر کے روز اسرائیل نے ترکی کے سفیر کو طلب کر کے ترکی میں نشر ہونے والی اسرائیل مخالف فلم پر احتجاج کیا تھا، جس کےبعد ترکی نے جواباً انقرہ میں اسرائیلی سفیر کو طلب کرکے اپنے سفیر کی طلبی پر احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل سے اس کی وضاحت طلب کی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.