• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اسرائیل نرمی کو کمزوری نہ سمجھے،جارحیت کی تو دانت شکن جواب دیا جائے گا: الزھار

ہفتہ 08-01-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_dr-mahmoud-al-zahhar-a-member-of-hamase28099s-political-bureau18

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے رکن اور سابق فلسطینی وزیر خارجہ ڈاکٹرمحمود الزھار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ، وہ وقت دور نہیں جب فلسطینی عوام اپنی قربانیوں کا صلہ حاصل کریں گے. ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اپنی مسلسل ریاستی دہشت گردی سے ثابت کیا ہے کہ وہ صرف طاقت کی زبان جانتا ہے اور فلسطینیوں نے بھی قابض صہیونی خون آشامی کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری قوت کےساتھ جنگ کرنے کی تیاری کر لی ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ڈاکٹرمحمود الزھار نے ان خیالات کا اظہار فلسطینی شہر غزہ کی پٹی میں فاخورہ کے مقام پر قابض اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کیا.انہوں نے کہا کہ آئندہ چند برسوں کے دوران صہیونیت کی درندگی پوری دنیا پرآشکارا ہو گی اور جلد فلسطینیوں کو انصاف ملے گا. حماس کے رہ نما کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کے گذشتہ چند عشروں کے دوران فتح اور کامرانی کی کئی کامیاب منازل طے کی ہیں. فلسطینی نوجوان نسل نے اپنی جانوں سے گذر کر اسرائیل کو یہ سبق پہنچایا ہے کہ وہ طاقت کے بل بوتے پر فلسطینیوں کے حقوق کو دبا سکا ہے اور نہ ہی آئندہ اس کا یہ حربی کامیاب ہو سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام قابض صہیونی دشمن کے خلاف سخت جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں. اسرائیل دھمکیوں کی سیاست سے باز رہے اگر غزہ پر حملے کی حماقت کی دشمن صہیونی فوج کو زخم چاٹنے پر مجبور کریں گے. خیال رہے کہ فلسطینی رہ نما ڈاکٹر محمودالزھار نے اسرائیل کے خلاف یہ سخت لب ولہجہ ایک ایسے وقت میں اپنایا جب دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ پر بمباری کا سلسلہ تیز کر دیا ہے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.