• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اسرائیل غزہ پر دوبارہ حملہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا: محمد نزال

اتوار 20-12-2009
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

muhammad-nazal3 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے پولٹ بیورو کے رکن محمد نزال نے کہاہے کہ اسرائیل سے قیدیوں کے تبادلے کے متعلق مذاکرات صہیونی ہٹ دھرمی کی وجہ سے تعطل کا شکار ہیں – اسرائیل نے اسیران کے ایک گروہ کو رہا کرنے کے حماس کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے- فتح کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے محمود عباس کے مدت صدارت میں توسیع کئے جانے کے فیصلے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مرکزی کمیٹی کی جانب سے مدت صدارت میں توسیع کئے جانے سے سیاسی منظر نامہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی – اس فیصلے سے فلسطینی تقسیم اور اختلافات میں اضافے کے سواکوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا- فلسطینی بحران میں مزید اضافہ ہوگا- ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اطلاعات فلسطین کو انٹرویو میں کیا -انہوں نے کہاکہ فلسطینی مذاکرات بند گلی میں داخل ہوگئے ہیں- ثالثی ملک مصر حماس کو اس تجویز پر دستخط کرنے پر اصرار کر رہا ہے جس میں حماس نے ترامیم کا کہا ہے- مفاہمت کے مستقبل کے حوالے سے محمد نزال نے کہا کہ فلسطینی مذاکرات کا مستقبل نامعلوم ہے – کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتاکہ معاملات مصالحت کی طرف آگے بڑھ رہے ہیں- حماس کے وفود کے عرب ممالک کے دورہ کے حوالے سے محمد نزال نے کہاکہ ان دوروں کا مقصد اسلامی ممالک سے تعلقات بڑھانا اور انہیں فلسطینی اراضی کی صورت حال سے آگاہ کرنا ہے- غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی دھمکیوں کو محمد نزال نے گیڈر بھبکیوں سے تعبیر کیا- انہوں نے کہاکہ گزشتہ برس کی مانند اب دوبارہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت بعیدازامکان ہے – اسرائیل غزہ پر جارحیت کی صلاحیت نہیں رکھتا- دھمکیاں نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں- وہ مزاحمت کو زیر کرنے کے لئے اسی طرح کا دباو ڈال رہا ہے- غزہ جنگ کے بعد اب اسرائیل دوبارہ جنگ کی جرات نہیں کرے گا- اگر اس نے ایسا کیا تو اسے پہلے سے بھی زیادہ نقصانات کا سامنا کرناپڑے گا-

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.