مقبوضہ بیت المقدس میں تحریک اسلامی کے سربراہ الشیخ رائد صلاح نے کہاہے کہ اسرائیل نہ صرف مسجد اقصی کو تقسیم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے بلکہ وہ بعض عمارتوں اور مسجدوں کو یہودی عبادت گاہوں میں تبدیل کرنے کی سازش میں مصروف ہے- الشیخ رائد صلاح نے متنبہ کیا کہ مسجد اقصی میں فن اسلامی کے میوزیم کو خالی کرنے کا مقصد وہاں پر یہودی معبد تعمیر کرنا ہے- انہوں نے کہاکہ اسرائیل، بیت المقدس کو یہودیانے کے بخار میں مبتلا ہے – وہ مسجد اقصی کو شہید کر کے اس کی جگہ پر نام نہاد ہیکل سلیمانی تعمیر کرنا چاہتاہے- اسلامی تحریک کے سربراہ نے مسجد اقصی اور دیگر مساجد میں اذان فجر پر پابندی عائد کرنے پر قابض اسرائیلی حکومت کی مذمت کی – انہوں نے کہاکہ صہیونی ظلم میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے- "اسرائیل نے مسجد اقصی میں اسلامی قیادت کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کے بعد اب مسجد اقصی میں اذان فجر کو بھی روک دیا –” انہوں نے کہا کہ فلسطینی تاریخ انتہائی اہم موڑ پر کھڑی ہے- فتح حق کی ہوگی – فلسطینیوں کی اپنی شناخت ہے- مسجد اقصی کی عزت اور وقار ہمیشہ کے لئے برقرار رہے گا-