• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اردن کی اسلامی تحریک کی فریڈم فلوٹیلا2 کے لیے فنڈ ریزنگ مہم شروع

ہفتہ 17-07-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_gaza-boat-aid-convoy4

اردن کی سب سے بڑی مذہبی جماعت تحریکِ اسلامی نے غزہ کی معاشی ناکہ بندی توڑنے کے لیے "فریڈم فلوٹیلا2” غزہ لانے کا اعلان کیا ہے. یہ امدادی قافلہ ستمبر میں غزہ آئے گا. اس کے لیے ملک بھر میں نقد رقوم کی صورت میں فنڈ ریزنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کی شام تحریک اسلامی کی جانب سے ملک کی مختلف پیشہ وارانہ تنظیموں، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے تعاون سے فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز کیا گیا. مہم کا افتتاح اردن کےمشرق میں ضلع زرقاء میں اسلامک ایکشن کمیٹی کے دفتر میں ہوا. اس موقع پر شہریوں اور مخیر حضرات کی بڑی تعداد موجود تھی. انہوں نے دل کھول کر امدادی بیڑے کے لیے رقوم فراہم کیں. مہم کے افتتاح کے بعد اگلے ایک ہفتے تک نقد رقوم کی صورت میں فنڈز جمع کرنےکا فیصلہ کیا گیا. دوسری جانب مہم کے روح رواں احمد زیاد نے کہا ہے کہ امدادی مہم میں ملک کی اہم سیاسی اور سماجی شخصیات ان کے ساتھ شامل ہیں. اردنی عوام اور مخیر حضرات کے تعاون سے اگلے مرحلے میں مادی سامان جس میں ادویہ، خوراک اور کمپیوٹر سے متعلقہ سامان شامل ہو گا جمع کرنے کے لیے کام شروع کیا جائے گا. ان کا کہنا تھا کہ فریڈم فلوٹیلا 2 کے لیے رمضان کے آخر تک تیاریاں مکمل کر لی جائیں گی اور عیدالفطر کے بعد یہ امدادی جہاز سمندر کے راستے غزہ کیلئے اپنا سفر شروع کرے گا.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.