• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

وزیر اعظم آزاد کشمیر کی جانب سے اسرائیل سے متعلق بیان پر تردید جاری

جمعہ 22-07-2022
in Uncategorized, پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
وزیر اعظم آزاد کشمیر کی جانب سے اسرائیل سے متعلق بیان پر تردید جاری
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر خان نے اپنی ایک تقریر میں کہا تھا کہ عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کر رہے ہیں پاکستان کو بھی اسرائیل کو تسلیم کر لینا چاہئے۔

اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ترجمان توصیف عباسی نےسردار تنویر کی جانب سے قابض ریاست اسرائیل کی حمایت میں جاری گذشتہ بیان کی تردید جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا گیا ہے، وزیراعظم نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔

ترجمان وزیر اعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کے امت مسلمہ میں پاکستان کے کردارکے بارے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے بارے میں مسلم امہ کے مؤقف کو بھی من و عن سنا جائے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر خان نے اپنی ایک تقریر میں کہا تھا کہ عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کر رہے ہیں پاکستان کو بھی اسرائیل کو تسلیم کر لینا چاہئے۔ اس بیان کے بعد فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ساتھ کام کرنے والی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے بیان کی شدید مذمت کی تھی اور سوشل میڈیا پر پاکستان کے عوام نے سردار تنویر کی جانب سے پاکستانی عوام اور قائد اعظم کے افکار کی توہین پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا تھا جس کے بعد جمعہ کے روز ملک بھر میں مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی اپیل پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کی شدید مذمت کی گئی تھی تاہم ترجمان وزیر اعظم آزاد کشمیر کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی  واضح رہے کہ پاکستان کے عوام فلسطین اور کشمیر سے متعلق کسی بھی ایسے بیان پر خاموش نہیں رہتے جو فلسطینی و کشمیری عوام کے حقوق کے خلاف ہو۔

Tags: ترجمان توصیف عباسیسردار تنویر الیاس خانفلسطین فاؤنڈیشن پاکستانقابض ریاست اسرائیلوزیر اعظم آزاد کشمیر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.