(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ)غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 56 فلسطینی شہید جبکہ 278 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں گذشتہ ایک سال سے جاری غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو آج 368 دن مکمل ہوگئے، اسرائیلی فوج نے غزہ کےمختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ آج بھی جاری رکھا جس میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 56 فلسطینی شہید جبکہ 278 زخمی ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اسرائیلی جارحیت کی تازہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے
دوران غزہ کے مختلف رہائشی علاقوں جن میں عارضی پناہ گاہیں ، اسپتال اور اقوام متحدہ کے اسکول بھی شامل ہیں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا جس کےنتیجےمیں درجنوں فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 41,965ہوگئی ہے جبکہ ایک لاکھ کے قریب زخمی ہیں۔