(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کے اعلیٰ اختیاراتی وفد کی ملاقات کے موقع پرتحریک دعوت کے دیگر سرکردہ رہ نما بھی موجود تھے۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ روز ایران کے دار الحکومت تہران میں جماعت کے اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ ایران کی جماعت دعوت واصلاح کی قیادت سے ملاقات کی۔
اسماعیل ھنیہ نے ملاقات میں جماعت دعوت واصلاح کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالرحمان البیرانی فلسطین اور قضیہ فلسطین کی موجودہ صورت حال، معرکہ سیف القدس، فلسطینی قوم کی مدد کے لیے مسلم امہ کی فکری اور سیاسی خدمات، اسرائیلی ریاست کے مظالم کے خلاف فلسطینیوں کے اقدامات، فلسطین میں یہودی آباد کاری، توسیع پسندی، مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور اس کی زمانی اور مکانی تقسیم کی سازش کے بارے میں بریفنگ دی۔
ملاقات میں علامہ عبدالرحمان البیرانی نے کہا کہ قضیہ فلسطینی ایرانی قوم کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ایران کےتمام مذہبی، سیاسی اور فکری دھارے فلسطینی قوم کے منصفانہ حقوق دلانے کو اپنی دینی، اخلاقی اور انسانی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔