(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج کے حملےمیں زخمی ہونے والے ان ارکان کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
برطانیہ کی ہیومن رائٹس تنظیم کی رپورٹ کے مطابق دو روز قبل قابض ریاست اسرائیل کی جانب سے شامی بندرگاہ الاذقیہ پر فضائی حملے کے نتیجے میں حکومت کے حامی مزاحمت کاروں کے دو ارکان بھی شدید زخمی ہوئے جبکہ حملے میں بندرگاہ پر موجود کنٹینرز میں آگ بھڑک اٹھی تھی اور آتشزدگی کے باعث بھاری نقصان کی اطلاع بھی ملی تھی۔
مزید اطلاع کے مطابق صہیونی فوج کے حملےمیں زخمی ہونے والے ان ارکان کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
واضح رہےکہ شام کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سےالاذقیہ کے علاوہ لطاکیہ کو بھی نشانہ بنایا گیااور فضائی حملے میں جن کنٹینرز کو نقصان پہنچا ہے ان میں گاڑیوں کا انجن آئل اور مختلف قسم کے اسپیئر پارٹس لدے ہوئے تھے۔