(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سات دہائیوں سے نہتے فلسطینیوں پر صیہونی مظالم پر تنقید کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں کویت کے منستقل مندوب نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی بارہا خلاف ورزیوں کی مذمت کے لیے واضح مؤقف اختیار کرے۔
گذشتہ روز اقوام متحدہ میں کویت کے منستقل مندوب جمال الغنیم نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے پچاسویں اجلاس سے خطاب کرتےہوئے اپنی تقریر میں کہا کہ نہتے فلسطبینوں پر قابض صہیونی ریاست کی جانب سے غیر انسانی سلوک اور سات دہائیوں سے جاری مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی کو مجرمانہ قراردیتے ہوئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی بارہا خلاف ورزیوں کی مذمت کے لیے واضح مؤقف اختیار کرے۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی ریاست اسرائیل سے تعلق کے خلاف کویتی مہم
انھوں نے کہا کہ صیہونی ریاست اقوام متحدہ کے بین الاقوامی اداروں بالخصوص مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کے میکانزم کی بار بار صریح خلاف ورزیوں کی مرتکب ہوتی رہی ہے یہ غیر قانونی ریاست خود کو قانون سےبالا تر سمجھتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیل نہ صرف فلسطینیوں کے خلاف جرائم میں پیش پیش ہے بلکہ اداروں کے کام میں عدم تعاون اور رکاوٹ کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔
انھوں نے کہا کہ کویت عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کی حفاظت کرے اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے اصولوں اور دفعات کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریوں پر ڈٹی رہے۔ مشرقی بیت المقدس سمیت مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر لاگو حقوق کا قانون اور بین الاقوامی انسانی قوانین کا احترام یقینی بنانے کےلیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔