(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کو ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے شدیدتحفظات ہیں جس کے باعث صہیونی وزراءآئے روز امریکہ پہنچ کراپنے اتحادیوں کے ذریعے ایران کو مختلف طریقوں سے دھمکانے کی ناکام کوششوں میں سرگرم ہیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز ایک بار پھرقابض صہیونی ریاست اسرائیل کے غاصب وزیر اعظم نفتالی بینٹ کی جانب سے ایران کے ایٹمی پروگرام کے ہاتھوں خوفزدہ ہو کر ایک اور الزام عائد کر دیا اور کہا ہے کہ ایران دنیا کو نیوکلیئر بلیک میلنگ کانشانہ بنارہا ہے جس کے نتیجے میں اگرایران پرمعاہدے کے تحت عائدایٹمی پابندیاں ہٹائی گئیں تو وہ ا س سے ملنے والی رقم سے اسرائیل کو نقصان پہنچانے کے لیے ہتھیار تیار کرے گا۔
واضح رہے کہ اسرائیل کو ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے شدیدتحفظات ہیں جس کے باعث صہیونی وزراءآئے روز امریکہ پہنچ کراپنے اتحادیوں کے ذریعے ایران کو مختلف طریقوں سے دھمکانے کی ناکام کوششوں میں سرگرم ہیں۔