(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) دونوں ر ہنماؤں کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک بات چیت میں فون کے ذریعے اسرائیلی جاسوسی پروگرام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تاہم اس موضوع کے حوالے سے گفتگو کی مزید تفصیلات جاری نہیںکی گئی ہیں۔
فرانس کے صدرعمانویل میکرون نے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ سے جاسوسی کی سرگرمیوں پر وضاحت طلب کر لی۔ غیرملکی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز فرانسیسی صدرعمانویل میکرو ن کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں فرانسیسی صدر نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کوحالیہ دنوں میں منظرعام پر آنے والی اسرائیل سے متعلق جاسوسی پروگرام اور اسرائیل کی خفیہ سراغ رسانی کی سرگرمیوں پر تشویش ہے۔
دونوں ر ہنماؤں کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک بات چیت میں فون کے ذریعے اسرائیلی جاسوسی پروگرام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تاہم دونوں رہنماؤں کےمابین اس موضوع کے حوالے سے گفتگو کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ فرانسیسی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کو ایسے وقت میں ٹیلی فون کیا ہےکہ جب فرانس کی ایک غیر سرکاری تنظیم فروبیڈن اسٹوریز کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پیگاسوس کے ذریعے جن عالمی رہنماؤں کی جاسوسی کی گئی اور ان کا ڈیٹا چوری کیا گیا ان میں فرانسیسی صدر عمانویل میکرون بھی ہوسکتے ہیں۔