• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

صہیونی مظالم کے خلاف جماعت اسلامی کافلسطین یکجہتی مارچ

پیر 24-05-2021
in Uncategorized, پاکستان, حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
صہیونی مظالم کے خلاف جماعت اسلامی کافلسطین یکجہتی مارچ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام فلسطین مارچ سےغزہ سے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا اور اس تکلیف دہ صورت حال میں فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہونے پر حکومت پاکستان اور  جماعت اسلامی سمیت اہلیان کراچی  کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے پاکستان حکومتی سطح پر مسئلہ فلسطین کے مؤقف کو آگے بڑھاتا رہے گا۔

کراچی میں گذشتہ روز شاہراہ فیصل پر جماعت اسلامی کی جانب سے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف  مارچ کا اہتمام کیا گیا جس  میں کراچی کے متعدد علاقوں سے  عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ مارچ میں خواتین اور بچے بھی شریک تھے۔

جماعت اسلامی کے  امیر سراج الحق نےمارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی  جارحیت  سے فلسطینی جانوں کے زیاں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ مسجد اقصیٰ میں یہودی فوجیوں نے ہمارے بھائیوں پر تشدد کیا، 300 لوگ شہید ہوگئے اورہزاروں زخمی ہوگئے جبکہ غزہ میں بمباری کے نتیجے میں لاتعداد فلسطینی اپنے گھروں سے محروم کر دیے گیے ہیں پھر بھی سیز فائر کے معاہدے کے باوجودغاصب صہیونی بیت المقدس میں فلسطینیوں پر تشدد اور گرفتاری کے عمل سے باز  نہیں  آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی ادارے سلامتی کونسل میں صرف قرارداد پیش کرتے ہیں اور صرف قرارداد سے فلسطین آزاد نہیں ہوگا۔

 مارچ سے خطاب میں انہوں نےوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے او آئی سی کا اجلاس بلانے  کی درخواست کی اورفلسطین کے لیے  صرف مذمتی بیانات اور قراردادوں کو  ناقابل قبول کہا۔

جماعت اسلامی کی جانب سے منعقد کی گئی اس ریلی سےغزہ سے  اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا اور اس تکلیف دہ صورت حال میں فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہونے پرحکومت پاکستان اور  جماعت اسلامی سمیت اہلیان کراچی  کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے پاکستان حکومتی سطح پر مسئلہ فلسطین کے مؤقف کو آگے بڑھاتا رہے گا۔

Tags: اسماعیل ہنیہاو آئی سیجماعت اسلامیحماسسراج الحقکراچیمسئلہ فلسطینوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.