(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج نے برف باری کے اس شروع ہونے والے سلسلے کے دوران اب تک 47 کے قریب فلسطینیوں کو گرفتار کر کے صہیونی زندانوں میں ڈال دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں ان دنوں سخت سردی کے ساتھ ساتھ برف باری کا سلسلہ بھی جاری ہے البتہ اکثر فلسطینی نوجوان القدس کی گلیوں اور مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں پہنچ کر اس موسم سے محظوظ ہونے کی پاداش میں کم سے کم 47 فلسطینی صہیونی فوج کی حراست میں جیلوں میں قید کر دیے گئےہیں۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق قابض فوج نے القدس کے شمال مشرقی شہر العیسویہ میں چار فلسطینی باشندوں کوبرف باری سے لطف لینے اور آزادانہ برف کے گولے ایک دوسرے پر پھینکتے دیکھ کر ان نوجوانوں کو گرفتار کرلیا جن میں 3 حقیقی بھائی بھی شامل ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج نے برف باری کے اس شروع ہونے والے سلسلے کے دوران اب تک 47 کے قریب فلسطینیوں کو گرفتار کر کے صہیونی زندانوں میں ڈال دیا ہےجبکہ درجنوں فلسطینیوں کو بلا جواز چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران گھروں سے گرفتار کیا گیا ہے۔