(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج کی جانب سے فلسطینی خاندان کوان کے آبائی گھر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسماری کے نوٹس جاری کیے گئےتھے جس کے نتیجے میں مکان کے مالک نے گھر کی جبری انہدامی کے خلاف خود کو آگ لگانے کی دھمکی دی تھی اور مسماری سے صاف انکار کر دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق صمقبوضہ بیت المقدس کے پڑوس میں واقع الشیخ جراح محلےمیں شب 3 بجے، سیکڑوں اسرائیلی قابض افواج نےعلاقے کا محاصرہ کیا اور فلسطینی شہری سلحیہ جس نے صہیونی فوج کے ہاتھوں اپنےقانونی گھر کی مسماری کے خلاف خود سوزی کی دھمکی دی تھی کے گھرکی مسماری کا کام شروع کردیا۔
صہیونی فوج نے اپنی اس جارحانہ کارروائی کے دوران گھر کے مالکان اوربچوں کو حراست میں لے لیا تاکہ فلسطینی اپنے گھر کے گرائے جانے کے خلاف خود کو آگ لگانے کی دھمکی پر عمل درآمد نہ کرسکے ، البتہ اسرائیلی قابض فوج نے سلحیہ کے گھر کو مکمل طور پر کھنڈر میں تبدیل کر کے اپنی برتری کا بھر پور اظہار کیااور گھر کے رہائشی 3 خاندانوں کو کھلے آسمان کے نیچے رہنے پر مجبور کر دیا۔
واضح رہےکہ قابض فوج کی جانب سے فلسطینی خاندان کوان کے آبائی گھر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسماری کے نوٹس جاری کیے گئےتھے جس کے نتیجے میں مکان کے مالک نے گھر کی جبری انہدامی کے خلاف خود کو آگ لگانے کی دھمکی دی تھی اور مسماری سے صاف انکار کر دیا تھا۔