(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوجیوں نے تلاشی کے نام پر فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار کی مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور متعدد شہریوں کو گرفتارکرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض صیہونی فوجیوں نے ایک درجن سے زائد گاڑیوں کے ساتھ مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی شہر جنین کے مضافات علاقے جنین پناہ گزین کیمپ پر علی الصبح چھاپہ مارکارروائی کی، کیمپ کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرنے کے بعد گھر گھر تلاشی کا عمل شروع ہوا اس دوران صیہونی فوجیوں نے روایتی لوٹ مار کی رہائشیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور قیمتی اشیاء لوٹ لیں۔
فلسطینی شہریوں کی جانب سے مزاحمت کرنے پر قابض فوجیوں نے پہلے آنسو گیس کا استعمال کیا اس کے بعد متعدد فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا جن میں 14 بچوں کی گرفتاری کی بھی اطلاع ہے، تمام گرفتار فلسطینیوں کو نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا تاحال ان کے حوالے سے کوئی اطلاعات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔