(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج نےاب تک متعدد فلسطینی گھروں کوغیر قانونی قرار دے کر مسمار کر دیاہےاور انہیں گھروں سے بے دخل کررہی ہے جس پراقوام عالم خاموش تماشائی ہے۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ صہیونی ریاست اسرائیل کے بلدیا تی ادارے کی جانب سے 1948 کی مقبوضہ اراضی ام الفحم میں فلسطینی شہری کریم الیاسر کو مکان کی مسماری کے نوٹس جاری کر دیے۔
صہیونی بلدیہ نے فلسطینی شہری کے مکان کی ملکیت کےقانونی کاغذات کو مسترد کر تے ہوئے گھر کو ناجائز تجاوز قرار دیا ہے اورمسماری کی کارروائی کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا ہے جس میں کریم الیاسر 9 افراد پر مشتمل اپنے خاندان کو کسی دوسرے مقام پر منتقل کر کے سازو سامان کو تباہی سے بچانےکی اختیاری کوشش کر سکتا ہے، دوسری صورت میں صہیونی فوج بلدیہ کے بھاری بلڈوزروں کے ذریعے کریم الیاسر کے سامان سمیت مکان کو منہدم کرنے کی کارروائی کرے گی۔
خیال رہے کہ فلسطینی علاقوں میں صہیونی فوج نےاب تک متعدد فلسطینیوں کے گھرغیر قانونی قرار دے کر مسمار کر ریے ہیں اور ان کی آبائی زمین ہتھیانے کیلیے صہیونی حکمران مسلسل انہیں گھروں سے بے دخل کررہے ہیں جس پراقوام عالم خاموش تماشائی ہے