(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی وزیر خارجہ یائر لیپد اور دیگر اہم عہدیداران کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں قطر کی جانب سے کھیلوں سے محبت رکھنے والے اسرائیلی شہریوں کو فیفا فٹبال ورلڈکپ 2022ء کے میچوں کو دیکھنے کی اجازت حاصل ہو گئی ہے۔
عالمی ذرائع کے مطابق قابض صہیونی ریاست کے وزراء کے مشترکہ جاری بیان میں قطر کی جانب سے صہیونی شہریوں کو فٹبال کی عالمی فیڈریشن فیفا کے ساتھ کئی ماہ تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد فٹبال ورلڈکپ 2022ء کے لیےقطر آنے کی بالآخر اجازت دے دی گئی ہے۔
صہیونی وزیر خارجہ یائر لیپد اور دیگر اہم عہدیداران کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں قطر کی جانب سے کھیلوں سے محبت رکھنے والے اسرائیلی شہریوں کو فیفا فٹبال ورلڈکپ 2022ءکے میچوں کو دیکھنے کی اجازت حاصل ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی فٹبال ٹیم عالمی کپ کے فائنل مقابلے کھیلنے کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی جس پر صہیونی وزیر خارجہ یائر لیپد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فٹبال اور کھیل سے محبت لوگوں اور ریاستوں کو جوڑتی ہےجبکہ فٹبال ورلڈکپ کے باعث اسرائیل کا قطر سے تعلقات کا نیا باب کھلے گا۔