(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں متعدد فلسطینیوں کے قانونی گھروں کے اجازت ناموں کی موجودگی میں ناجائز تجاوز قرار دے کر کسی بھی وقت گرادی اجاتا ہے جس کے باعث اب تک سینکڑوں فلسطینی خاندان بے گھر ہو چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارےکےشہرالبیرہ میں صہیونی فوج نے بغیر کسی نوٹس کے ایک فلسطینی باشندےوسام جویلس کے ملکیتی دو منزلہ گھر کو مسمار کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق صہیونی فوج وسام کے گھر کی اچانک مسماری کی کارروائی شروع کردی جس کے نتیجے میں 11 افراد پر مشتمل یہ فلسطینی خاندان اپنے گھر کے بچ جانے والے سامان کے ساتھ کھلے آسمان کے نیچے آگیا سے قبل انہیں اور ان کے خاندانکوساز و سامان تک نکالنےکیمہلت نہ دی۔
وسام جویلس نے یہ مکان ایک سال قبل ہی بنوایا تھا تاہم کچھ ماہ پہلے قابض صہیونی بلدیہ کی جانب سے فلسطینی خاندان کو نوٹس جاری کیا گیاتھا کہ ان کا مکان ناجائز تجاوز میں شامل ہے اور عنقریب منہدم کر دیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں متعدد فلسطینیوں کے قانونی گھروں کے اجازت ناموں کی موجودگی میں ناجائز تجاوز قرار دے کر کسی بھی وقت گرادی اجاتا ہے جس کے باعث اب تک سینکڑوں فلسطینی خاندان بے گھر ہو چکے ہیں۔