• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

قابض ریاست اسرائیل میں فلسطینیوں کے بلا جواز گرفتاریوں کا سلسلہ جاری  

ہفتہ 21-05-2022
in Uncategorized, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
قابض ریاست اسرائیل میں فلسطینیوں کے بلا جواز گرفتاریوں کا سلسلہ جاری  
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی اہلکاروں نے فلسطینی علاقوں میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بناتے ہوئے نوجوانوں نے فوج پرسنگ باری کی اور  گھریلو ساخت  کے پیٹرول بم پھینکے اور مسلح اہلکاروں کو راستہ روکنے کی کوشش کی۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی قابض فوج کےرات گئے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے چھاپوں کی بلا جواز کارروائیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک درجنوں فلسطینی  شہری حراست میں لیے جا چکے ہیں جبکہ قابض فوج نے  فلسطینی  شہریوں کے گھروں میں داخل ہو کر تلاشی کے بہانے قیمتی اشیاء کے لوٹ مار اور تشدد سے خوف و ہراس کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

رام اللہ کے شما ل مغرب میں بیت ریما اور قلندیہ پناہ گزین  کیمپ سے 15 فلسطینیوں کو اغوا کی صہیونی فوجی  کارروائی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ فلسطینیوں اور کے تصادم کے دوران، فوجیوں نے مقامی نوجوانوں کی طرف زندہ گولہ بارود، اسٹین گرینیڈ، اور آنسو گیس کی شدید شیلنگ بھی کی ہے۔

شمالی مغربی کنارے میں بھاری ہتھیاروں سے لیس فوجی زبردستی نابلس شہر کے متعدد محلوں میں داخل ہوئےاور عین بیت المعہ اور رفیدیہ سے16 سالہ نوجوان اور ایک  سابق فلسطینی قیدی کو دوبارہ گرفتار کر لیاجبکہ جنین ضلع میں شہر کے شمال مغرب میں واقع  طیبہ اور زوبوبہ گاؤں پرصہیونی فوج نے دھاوا بول کر کئی گھروں کے مکینوں کو تشدد کیا اور توڑ پھوڑ سے املاک کو نقصان پہنچایا۔

Tags: اسٹین گرینیڈپیٹرول بمرام اللہصہیونی اہلکارقابض ریاست اسرائیلمقبوضہ مغربی کنارہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.