• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

مسافر یطا میں فلسطینیوں کی  گھروں سے بے دخلی روکی جائے، امریکی کانگریس

جمعہ 03-06-2022
in Uncategorized, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
مسافر یطا میں فلسطینیوں کی  گھروں سے بے دخلی روکی جائے، امریکی کانگریس
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینیوں کے حقوق کی آواز بلند کرنے والے اس خط کی حمایت میں امریکی کانگریس سمیت امریکی  قانون سازوں، سول سوسائٹی کے درجنوں گروپس بشمول جیوش وائس فار پیس ایکشن ایک پلیٹ فارم پر ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کانگریس کے 15 ارکان کی جانب سے وزیر خارجہ انتھونی بلینکن کوبھیجے گئے  ایک خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع  شہر الخلیل  کےعلاقے  مسافر یطا سے اسرائیلی قبضے سے فلسطینی شہریوں کی بے گھری کو روکیں۔

کانگریس کی خاتون کوری بش نے اس خط میں جوبائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ "قابض اسرائیل کو فوری طور پر مسافر یطا میں فلسطینیو    ں کے خلاف بے دخلی کےبین اقوامی قانون کی خلاف ورزی کے اس اقدام سے روکنے کیلیے مضبوط ترین سفارتی پیغام بھیجےتاکہ بڑی تعداد میں فلسطینی باشندے اپنے گھروں سے محروم نہ ہوں۔

امریکی کانگریس  سے کوری بش کے ساتھ کئی ترقی پسند ڈیموکریٹس بھی شامل تھے جن میں آندرے کارسن، پرامیلا جے پال، بیٹی میک کولم، میری نیومین، الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز، الہان ​​عمر، مارک پوکن، آیانا پریسلی، اور رشیدہ طلیب، جو کہ فلسطینی نژاد ہیں نے بھی خط کے متن میں لکھا ہے کہ’’مسافر یطہ میں فلسطینیوں کی اسرائیل کی طرف سے زبردستی نقل مکانی اور منتقلی چوتھے جنیوا کنونشن کی سنگین خلاف ورزی ہوگی اور یہ جنگی جرم کے مترادف ہوگا۔‘‘

فلسطینیوں کے حقوق کی آواز بلند کر نے والے اس خط کی حمایت میں امریکی کانگریس سمیت امرکی  قانون سازوں، سول سوسائٹی کے درجنوں گروپس بشمول جیوش وائس فار پیس ایکشن کی بھی حمایت حاصل ہے۔

Tags: امریکہامریکی کانگریسجیوش وائس فار پیس ایکشنقابض اسرائیلمسافر یطامقبوضہ مغربی کنارہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.