(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ٹور وینس لینڈ نے 19 جون کو قلقیلیہ میں دیوارعلیحدگی کے قریب ایک نہتے فلسطینیمزدور کو گولی مار کر شہید کرنے کی صہیونی فوج کی جارحانہ کارروائی کا بھی زکر کیا۔
عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق مشرق وسطیٰ کے امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر ٹور وینس لینڈ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کومقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے، بیت المقدس اور غزہ کی پٹی میں کشیدگی کے خطرے پربریفنگ دیتے ہوئےتشویش کا اظہار کیااور کہا کہ حالیہ مہینوں میں، تشدد کا سلسلہ بلند سطح پر جاری ہے جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں متعدد فلسطینیوں کی شہادتیں ہوئیں۔
ٹور وینس لینڈ کا کہنا تھاکہ مارچ کے وسط سے لے کر اب تک 49 فلسطینی مظاہروں، جھڑپوں، اسرائیلی سکیورٹی کارروائیوں بشمول ایریا اے، حملوں اور آباد کاروں سے متعلق تشدد میں مارے جا چکے ہیں جبکہ غزہ کی پٹی میں کشیدگی میں اضافے کا خطرہ بدستور برقرار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں سیاسی اور سلامتی صورتحال کی نزاکت "انتہائی تشویشناک” ہےاور اسرائیل کے تازہ ترین جرائم کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ قابض فوج نے 17 جون کو جنین میں فوجی آپریشن کے نتیجے میں فلسطینیوں کے درمیان مسلح تصادم کے تناظر میں تین فلسطینیوں کو براہ راست گولی مار کر شہید اور6 کو زخمی کر دیا۔
انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے 19 جون کو مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ میں دیوار علیحدگی کے قریب ایک فلسطینی شخص کو گولی مار کر شہید کرنے کے صہیونی فوج کے اقدام کا زکر کیاجبکہ تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ کسی بھی قسم کی پرتشدد سرگرمیوں سے باز رہیں۔