(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی فوج نے فلسطینی کو اس کے خاندان کے سامنے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اس پر کالعدم تنظیم کے سہولت کار ہونے کے بے بنیاد الزامات کی پاداش میں صہیونی فوج کی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم تفتیشی مقام پر منتقل کر دیاہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے 16 سالہ فلسطینی نوجوان محمد برقان کو اس کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کی اور اسلحے کے زور پر نوجوان کو گرفتار کر لیا۔
قابض صہیونی فوج نے فلسطینی کو اس کے خاندان کے سامنے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اس پر کالعدم تنظیم کے سہولت کار ہونے کے بے بنیاد الزامات کی پاداش میں صہیونی فوج کی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم تفتیشی مقام پر منتقل کر دیاہے۔
واضح رہے کہ قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی فورسز کے اسلحے سے لیس اہلکارکسی بھی فلسطینی علاقے میں بلا جواز داخل ہوکر مکینوں پر بے بنیاد الزامات لگا کر انہیں حراست میں لے لیتے ہیں جس کے بعد فلسطینیوں کو تفتیش کے بہانے مختلف صہیونی خفیہ سیل میں عرصہ دراز تک تشدد کیا جاتا ہے۔