(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حسین ابراہیم طہ نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کی تمام کوششوں کا مقصد عالم اسلام میں امن و سلامتی کا قیام اور اس تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تعلقات اور تعاون کی ترقی اور توسیع ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کی جانب سے اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ حسین ابراہیم طہ سے ٹیلی فونک رابطےمیں فلسطین کی تازہ ترین تبدیلیوں کے موضوع پر او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا خیر مقدم کیااو ر بشمول فلسطین، یمن اور افغانستان کے بحرانوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مسئلہ فلسطین و نیز عالم اسلام اور علاقے میں قیام امن سے متعلق اسلامی تعاون تنظیم کے تعمیری مؤقف کی تعریف کی اور مسئلہ فلسطین پراسلامی تعاون تنظیم کے سفیروں کے اجلاس کی حمایت کرتے ہوئے فلسطین میں مزاحمت کی تازہ ترین تبدیلیوں اور مسجد الاقصی میں ناجائز صہیونی ریاست کے جرائم کی تحقیقات پر اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کی سطح پر مشاورت کے لیے اجلاس کے انعقاد کا خیرمقدم کیا۔
دونوں رہنماؤں کی بات چیت کے دوران امیر عبداللہیان نےحسین ابراہیم طہ سے یمن میں جنگ بندی کے قیام اور اسے جاری رکھنے کی حمایت کی اور انسانی محاصرہ کو مکمل طور پر ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔