• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

ایران فلسطین کی حمایت جاری رکھےگا: حسین امیر عبداللہیان

بدھ 05-05-2021
in Uncategorized, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
ایران فلسطین کی حمایت جاری رکھےگا: حسین امیر عبداللہیان
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حسین عبداللہیان نے کہاکہ عالمی یوم القدس اس سال یوں منایا جارہا ہے کہ عرب ممالک کے کچھ حکمرانوں بشمول متحدہ عرب امارات اور بحرین کے حکام نے امریکہ کے دباؤ پر صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلیے معاہدے پر دستخط کر دیےہیں۔

ذرائع کے مطابق  گذشتہ روز ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے سینئر مشیر برائے بین الاقوامی امور حسین امیر عبداللہیان نےایرانی شہر قم میں القدس بین الاقوامی کانگریس کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا  کہ آج اسرائیل اپنےمردہ انجام تک پہنچ چکا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران فخر کے ساتھ اعلان کرتا ہے کہ وہ پوری طاقت کے ساتھ مزاحمتی فرنٹ اور فلسطینی عوام کی حمایت کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس دن کا نام دینا امام خمینی کا ایک بہت بڑا اقدام تھا  اور یہ کہ یوم القدس فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کیلیے عالم اسلام اور دنیا کے تمام باشعوراور بیدار ضمیر کے اتحاد کا دن ہے۔

عبداللہیان نے مزید کہاکہ عالمی یوم القدس اس سال اس صورتحال میں منایا جارہا ہے جہاں عرب ممالک کے کچھ حکمرانوں بشمول متحدہ عرب امارات اور بحرین کے حکام نے گذشتہ سال وائٹ ​​ہاؤس اور امریکہ کے دباؤ پر صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلیے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔

واضح رہے کہ یوم القدس فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کیلیے منایا جانے والا دن ہے جو رمضان المبارک کے آخری عشرے میں جمعہ کے روز منایا جاتا ہے۔

Tags: امام خمینیایرانایرانی پارلیمنٹحسین امیر عبداللہیانقابض ریاست اسرائیلقمیوم القدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.