• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

فلسطین سے اظہار یکجہتی پر ملائیشیا میں عالمی چیمپئن شپ کی منسوخی پر حماس کا رد عمل

جمعہ 03-12-2021
in Uncategorized, حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
فلسطین سے اظہار یکجہتی پر ملائیشیا میں عالمی چیمپئن شپ کی منسوخی پر حماس کا رد عمل
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس نے صیہونی وفود کے بغیر ٹورنامنٹ اور دیگر بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کا حق حاصل کرنے میں ملائیشیا کے ساتھ تحریک کی یکجہتی پر زور دیا اور کہا کہ اسے اس بات پر افسوس ہے کہ انٹرنیشنل اسکواش فیڈریشن نے ملائیشیا سے ٹورنامنٹ کی میزبانی کا حق منسوخ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملائیشیا  کے دارالحکومت کوالالمپورمیں عالمی اسکواش ٹورنامنٹ کی میزبانی کے موقع پر صیہونی ریاست اسرائیل کے  کھلاڑیوں کو ویزے جاری کرنے کی مخالفت  کی پاداش میں اولمپک فیڈریشن کی جانب سے ملائیشیا کی میزبانی کو منسوخ کر دیا گیا ہے جس پر اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عالمی سطح پر صیہونی مجرموں کی حمایت کی علامت ہے۔

حماس نے صیہونی وفود کے بغیر ٹورنامنٹ اور دیگر بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کا حق حاصل کرنے میں ملائیشیا کے ساتھ تحریک کی یکجہتی پر زور دیا اور کہا کہ اسے اس بات پر افسوس ہے کہ انٹرنیشنل اسکواش فیڈریشن نے ملائیشیا سے ٹورنامنٹ کی میزبانی کا حق منسوخ کر دیا ہے۔

تحریک حماس نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی ملائیشیا کی مخالفت اور صیہونی اسکواش کھلاڑیوں کےاپنے ملک میں داخلے کی مخالفت کا خیر مقدم کیااور ملائیشیا کے اس اقدام کو جرات مندانہ اقدام قرار دیا ہےاور ملائیشیا کے بادشاہ، حکومت اور عوام کے صیہونی حکومت کے ساتھ ہر طرح کےتعلقات معمول پرلانے کی مخالفت کرنے کے تاریخی عزم کو سراہتے ہوئے ان کےفلسطینیوں کے حق میں اپنے  مؤقف پر آئندہ بھی قائم  رہنے کی خواہشات کا اظہار کیا ۔

حماس نے مزید کہا کہ صہیونی مجرمانہ حکومت کو بین الاقوامی میدانوں میں موجودگی کا کوئی حق نہیں بلکہ فلسطین پر ناجائز قبضے کے جرم میں اسےعالمی عدالت میں  اپنے جرائم کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے اور تمام شعبوں میں اس پر مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔

Tags: اظہار یکجہتیانٹرنیشنل اسکواش فیڈریشنحماسصہیونیئزمعالمی چیمپئن شپفلسطینملائیشیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.