(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) یوم سیاہ کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس، میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم اور دیگر حریت تنظیموں کی جانب سے ہڑتال اور مارچ کی کال دی گئی ہےجس کا مقصد بھارتی محاصرے کی وجہ سے محکوم کشمیریوں کو درپیش مشکلات کی طرف بھی عالمی برادری کی توجہ دلانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری مسلمانوں کی جانبسے آج 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منایا جارہا ہےجس کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ کشمیری مقبوضہ وادی پر غیر قانونی بھارتی قبضے کو مسترد کرتے ہیں اور اپنے ناقابل تنسیخ ، حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
یوم سیاہ کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس ، میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم اور دیگر حریت تنظیموں کی جانب سے ہڑتال اور مارچ کی کال دی گئی ہےجس کا مقصد نریندر مود ی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے 5اگست 2019سے مقبوضہ علاقے میں مسلط کیے گئے مسلسل فوجی محاصرے کی وجہ سے محکوم کشمیریوں کو درپیش مشکلات کی طرف بھی عالمی برادری کی توجہ دلانا ہے۔
واضح رہے کہ27اکتوبرمقبوضہ جموںوکشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہےجب بھارتی فوج نے 75 برس قبل 1947 کوتقسیم برصغیر کے فارمولے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر حملہ کرکے کشمیری عوام کی امنگوں کے برعکس اس خوبصورت وادی کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیاتھا۔