(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کے ترجمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "بیت جالا قصبے میں بیت اللقا ایسوسی ایشن میں صیہونی انتہا پسند یہودا گلیک کا استقبال فلسطینی عوام کی خواہشات کے منافی اور قابل مذمت ہے جسے قبول نہیں کیا جا سکتا۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف بر سر پیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت لحم میں "بیت اللقا” انجمن میں یہودی ربی یہودا گلیک کے استقبال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہمارے لوگوں کے مؤقف کے خلاف عمل ہے۔
حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کہ "بیت جالا قصبے میں بیت اللقا ایسوسی ایشن میں صیہونی انتہا پسند یہودا گلیک کا استقبال فلسطینی عوام کی خواہشات کے منافی اور قابل مذمت ہے جسے قبول نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی انتہا پسند جو مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول رہا ہے، اور دوسری جانب صہیونی گلیک کے ساتھ ملاقات کےحالات بنائے جائیں یہ ہمارے فلسطینی عوام اور ہمارے القدس کے ساتھ غداری کی نمائندگی کرتا ہےجس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔