(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی عدالت کی شرائط میں یہ بھی شامل ہے کہ اگرگرفتار ہو نے والا کوئی شخص علاقے میں داخل ہونے سے روکے جانے کی شرط کو توڑتا ہے تو اسے 5000 شیکل کی ضمانت ادا کرنا ہوگی۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے الشیخ جراح سے تعلق رکھنے والے فلسطینی شہری محمود سلحیہ، ان کے دو بیٹوں اور تقریباً 22 ساتھیوں کو اسرائیلی المسکوبیہ تفتیشی مرکز سےقابض عدالت نے 30 روز کے لیے الشیخ جراح سے بے دخل کر نےاور ہر ایک کو 1000 شیکل ضمانت کی شرط پر رہا ئی کا فیصلہ دیا ہے۔
صہیونی عدالت کی شرائط میں یہ بھی شامل ہے کہ اگرگرفتار ہو نے والا کوئی شخص علاقے میں داخل ہونے سے روکے جانے کی شرط کو توڑتا ہے تو اسے 5000 شیکل کی ضمانت ادا کرنا ہوگی۔
واضح رہے کہ صہیونی فورسزنےمحمودسلحیہ سمیت ان کے خاندان کے پانچ افراد اور 22 سے زائد حامیوں کو گرفتار کیا جو خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلیے ان کےساتھ کھڑے تھےاور گھر سے زبردستی بے دخلی پر شہری نے خود کو آگ لگانے کی دھمکی دی تھی۔