• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 23 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

900 ایکڑ فلسطینی اراضی یہودی بستی ’’کفر کنا‘‘ میں ضم کرنے کی پیشکش

ہفتہ 12-03-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_kfar-kana

سنہ 1948ء سے اسرائیلی زیر تسلط فلسطین میں مسلمانوں کے سب سے بڑے ضلع ناصرہ کے معروف علاقے ’’کفر کنا‘‘ کی کمیٹی نے قصبے کی تعمیر و ترقی کے لیے 900 ایکڑ اراضی کو اس میں ضم کرنے کے منصوبہ علاقائی تعمیر و ترقی کمیٹی کے سپرد کردیا ہے۔ مقامی تعمیر و ترقی کی کمیٹی کے ساتھ ہفتہ وار اجلاس میں کفر کنا کی علاقائی کونسل کے ڈائریکٹر اسلام امارہ اور کونسل کے انجینئرنگ ڈائریکٹر عونی زریقی نے کمیٹی اہلکاروں کو کفر کنا میں توسیعی منصوبے سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں علاقائی کمیٹی کے انجینئر یوسف حبیب نے بھی شرکت کی جس میں علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے 900 ایکڑ اراضی کو کفر کنا میں ملانے کی تجویز دی گئی ہے۔ دوران اجلاس علاقے کی توسیع کے لیے متعدد تجاویز اور آراء پر غور و خوص کیا گیا جس میں کفرکنا کونسل نے ٹاؤن کو وسیع کرنے اور یہاں پر تعمیر و ترقی کے منصوبوں کے امکانات کا جائزہ لیا، کونسل نے بالخصوص نئے شادی شدہ جوڑوں کے لیے نئے گھروں کی تعمیر کی ضرورت پر بھرپور زور دیا ہے۔ اسرائیلی علاقائی تعمیر و ترقی کمیٹی اور کفر کنا کونسل میں حالیہ درخواست کا جائزہ لینے کے لیے پیشہ ور افراد کی ٹیم تشکیل دینے پر اتفاق ہوگیا جو وزارت داخلہ کے زیر انتظام پلاننگ اینڈ بلڈنگ کمیٹی کو علاقے کے ساتھ مزید اراضی کو ضم کرنے اور نئی تعمیرات کے متعلق اپنی رپورٹ پیش کردے گی، اس موقع پر وزارت داخلہ کے شمالی ونگ کے انجینئرز کے ساتھ ایک اجلاس پر بھی اتفاق کر لیا گیا ہے۔ کفر کنا کونسل کی جانب سے پیش کیے گئے منصوبے کے تحت کفر کنا کو چاروں اطراف سے توسیع دی جائے گی، توسیع کے بعد ’’ام دلھم‘‘، ’’مطالب‘‘، ’’ابوعرب‘‘ کے دیہاتوں کی 145 ایکڑ اراضی جبکہ کرم حنا المطر کی 60 ایکڑ اور وادی زید الشمالی کی 60 ایکڑ اراضی کے علاوہ ’’عباھر‘‘ کی 270 ایکڑ اراضی بھی کفر کنا کا حصہ بن جائے گی۔ نحلہ کے علاقے میں کفرکنا کے شمال میں خصوصی افراد کے تربیتی ادارے سے ملحق 165 میں سے 120 ایکڑ پر رہائشی گھر اور 45 ایکڑ ضر تجارتی مرکز اور چھوٹی صنعت کی پلانٹ لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔ ادھر وادی زید الجنوبی کے علاقے میں بھی 200 ایکڑ اراضی کو ضم کرکے ہاؤسنگ منسٹری کے پروجیکٹس کو مکمل کیا جائے گا۔ کفر کنا کونسل کے سربراہ نے مزید بتایا کہ علاقے کی تعمیرو ترقی اور توسیع کا یہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں نئے گھروں کی تعمیر کے لیے نئی اراضی کو استعمال کیا جائے گا بلکہ کئی سالوں پر محیط علاقے کے بہت سے مسائل بھی حل ہونگے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.