• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

76 homes اسرائیل نے القدس میں رواں سال 76 مکانات مسمار کر دیے،908 کے لیے نوٹس جاری

بدھ 23-12-2009
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

demolish-policy فلسطین میں کام کرنے والے ایک ریسرچ انسٹیٹیوٹ” اریج ایپلائڈ اسٹڈی سینٹر” کی جانب سے جاری ایک تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ قابض اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں مکانات مسماری کی مہمات میں مزید شدت پیدا کرتے ہوئے بیت المقدس کے فلسطینی شہریوں کو شہر سے بے دخل کرنے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی حکام نے رواں سال جنوری سے اب تک بارہ ماہ کے دوران بیت المقدس میں 76 مکانات کو غیر قانونی قرار دے کر مسمار کر دیا جبکہ ایسے 908 مکانات کے مالکان کو مکان خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2000 سے 2009 تک بیت المقدس اسرائیلی کی انتقامی کوششوں کا مسلسل شکار رہا ہے۔ بیت المقدس میں مکانات مسماری کی سب سے زیادہ تعداد رواں سال دیکھنے میں آٓئی۔2000 سے 2008 تک مقبوضہ بیت المقدس میں 573 مکانات کو غیر قانونی قراردے کر مسمارکیا گیا جبکہ رواں سال میں مسمار کیے جانے والے مکانات کی تعداد 76 ہو گئی ہے، اس کے علاوہ 908 مکانات ایسے ہیں جن کے مالکان سے نوٹس میں مکان خالی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیل کے پاس مکانات مسماری اور شہریوں کی گھر بدری کا صرف ایک ہی بہانہ ہے کہ انہوں نے یہ مکانات غیر قانونی طور پر تعمیر کر رکھے ہیں۔ بعض مقامات پر نسلی دیوار کے قریب ہونے یا یہودی آبادیوں کے درمیان ہونے کی وجہ سے بھی مکانات مسمار کیے جاتے رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق قابض حکام جہاں ایک طرف فلسطینی شہریوں کے بیت المقدس میں مکانات کی مسماری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں وہیں بیت المقدس کے شہریوں پر مکانات کی تعمیرات پر قدغنیں لگا کر انہیں اس حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.