(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مختلف مقامات پر نوجوانوں اورصہیونی فوج کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں جن میں فوجیوں پر پتھراؤ کےساتھ گھریلو ساخت کے پیٹرول بم بھی استعمال کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز سے اب تک صہیونی فوج کی پر تشدد کارروائیوں کے جواب میں فلسطینی مزاحمت کی جانب سے بھی مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں صہیونی فوجیوں اور آباد کاروں کو نشانہ بناتے ہوئے مزاحمت کی 14 کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں جن میں فائرنگ کا حملہ بھی شامل ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس کے متعدد علاقوں میں مزاحمتی نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان فائرنگ کے حملے اور 13مقامات پر تصادم کے واقعات میں مزاحمتی کارکنوں نےغاصب فوج کا بھرپورمقابلہ کیا۔
طولکرم کیمپ میں صہیونی فوج کی دراندازی کے نتیجے میں مزاحمت کاروں نے فوجیوں پر فائرنگ کی جس میں نوجوانوں اوراسرائیلی فوج کے درمیان پرتشدد جھڑپیں بھی ہوئیں اور صہیونی فوجیوں پر پتھراؤ کے ساتھ ساتھ گھریلو ساخت کے پیٹرول بم بھی شامل تھا۔
بیت المقدس میں الرام میں مزاحمتی نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان پرتشدد تصادم ہوا جس میں تین اسرائیلی فوجیوں نے نوجوانوں پر گیس بم پھینک کر زخمی کردیا جب کہ شہر کے قلندیا کیمپ میں پرتشدد تصادم ہوا۔
رام اللہ میں المزعہ الغربیہ، البیرہ اور عفر جیل میں فلسطینی مزاحمتی نوجوانوں اور صہیونی فوج کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں جبکہ قلقیلیہ میں پرتشدد جھڑپیں ہوئیں، جن میں کفر قدوم اور عزون میں صہیونی فوجیوں پر پتھراؤ بھی شامل ہےدوسری جانب جنین میں جلبون اورکفر قلیل، نابلس شہرجبکہ الخلیل کے اریحہ اور بیت امر میں بھی جھڑپیں ہوئیں جن میں صہیونی فوج کی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا گیا۔