(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ نے غاصب ریاست کو مسلسل دوسرے سال بچوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی "بلیک لسٹ” میں شامل کر لیا ہے۔
غزہ پر قابض صہیونی حکومت کی مسلط کردہ جنگ تقریباً بیس ماہ سے جاری ہے جس میں فلسطینیوں کی نسل کشی سمیت بچوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی علاقوں میں بچوں کے حقوق کی خلاف ورزیاں سب سے زیادہ ہوئیں اور صہیونی افواج نے غزہ میں ہر اس جگہ کو نشانہ بنایا جہاں بچے موجود تھے۔
رپورٹ میں غزہ میں بارہ سو اُنسٹھ فلسطینی بچوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی جبکہ فلسطینی حکام کے مطابق شہید ہونے والوں کی تعداد چار ہزار چار سو ستر ہے۔
رپورٹ کے مطابق، لبنان میں بھی صہیونی فوجی کارروائیوں میں پانچ سو سے زائد بچے شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔