(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)صیہونی فوج نے انتظامی قید کے تحت گرفتار 19 سالہ فلسطینی نوجوان کو تیرا ماہ قید رکھنے کے بعد گزشتہ روز رہا کردیا۔
مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے کی جانب سے موصول اطلاعات کے مطابق صیہونی حکام نے مقبوضہ فلسطین کے شہر”الخلیل” کے رہائشی 19 سالہ "راشد راسمی الرشق” کو تیرا ماہ انتظامی قید کے تحت "النقب جیل” میں قید رکھنے کے بعد گزشتہ روزرہا کردیا ہے۔
واضح رہے کہ 19 سالہ "راشد راسمی الرشق” اس سے قبل متعدد بار انتظامی قید کے تحت گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ "النقب جیل” منتقل کرنے سے قبل "راشد راسمی الرشق” کو 45 دن کیلئے گھرمیں نظر بند بھی رکھا گیا تھا۔
مقبوضہ فلسطین میں انتظامی قید کے تحت تقریبا 5 ہزار کے قریب فلسطینی بغیرکسی جرم کے پابند سلاسل ہیں ان تمام قیدیوں کوعدالتی کارروائی کی بھی اجازت نہیں ہے۔