• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 28 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

’’11 مارچ کی جنیوا کانفرنس فلسطینی اسیران کے قضیے میں اہم پیش رفت ثابت ہو گی‘‘

پیر 21-02-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_palestinian-prisoner1

اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی اسیران کے امور پر کام کرنے والی غزہ کی معروف تنظیم ’’واعد‘‘ کا کہنا ہے کہ یورپ میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے حالیہ اقدامات کے پیش نظر اگلے ماہ کے وسط میں ہونے والی جنیوا کانفرنس اسیران کی حفاظت میں اہم پیش رفت ثابت ہو گی۔ واعد کے ترجمان ’’عبد اللہ قندیل نے کہا کہ یورپی نیٹ ورک نے جنیوا کانفرنس کے ذریعے اسیران کے حقوق کے دفاع کا اعلان کر دیا ہے۔ اسرائیل نے بچوں، خواتین اور مریضوں سمیت 7000 فلسطینی اسیران کو قید کر رکھا ہے۔ کانفرنس میں اسیران کے معاملے پر خصوصی بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یورپی نیٹ ورک کے حالیہ اقدام سے فلسطینی اسیران کا معاملہ یورپ میں اہمیت اختیار کر جائے گا اس سے قبل اسرائیلی عقوبت خانوں میں اسیران کے متعلق اہم اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ قندیل نے کہا کہ آئندہ ماہ ہونے والی کانفرنس میں ان کی تنظیم بھی بھرپور شرکت کرے گی جہاں اسیران کی حالت بہتر بنانے کے لیے بہت سی قراردادیں منظور کی جائیں گی۔ خیال رہے کہ یہ کانفرنس فلسطینی اسیران کے دفاع کے یورپی نیٹ ورک ’’Ufree‘‘، انسانی حقوق کی سوئیڈش تنظیم، اور دیگر 21 تنظیموں کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔ کانفرنس گیارہ مارچ کو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہوگی جس میں معروف قانون دان، سیاستدان اور اہم شخصیات شرکت کریں گی اس دوران بعض سابقہ فلسطینی اسیران کے بیانات بھی سنے جائیں گے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.