شیخ جراح کے علاقے میں یہودی آبادکاروں کے ایک گروہ نے فلسطینی خاندان کو گھر سے بے گھر کر دیا۔ یہودی آبادکاروں کے گروہ نے قابض اسرائیلی فوج کی نگرانی میں گھر پر دھاوا بولا۔ گھر والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا مقامی ذرائع کے مطابق یہودی آبادکاروں نے حجہ رفیقہ الکرد کے گھر پر زبردستی قبضہ کیا اور تذلیل کےلیے گھر والوں کو سڑک پر کھڑا کر دیا۔ الکرد خاندان نے اسرائیلی عدالت میں اپنے گھر پر زبردستی قبضے اور گھر کو ناجائز یہودی آبادی میں تبدیل کرنے کے خلاف درخواست بھی دائر کر رکھی ہے شیخ جراح کے علاقے میں مزید اٹھائیس گھر ایسے ہیں جن کے سر پر ناجائز یہودی آبادیوں میں شامل ہونے کی تلوار لٹک رہی ہے۔ یہودی آباد کاروں کا کہنا ہے کہ یہ گھر ان کی ملکیت ہے لہذا وہ یہ گھر حاصل کر کے رہیں گے