(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی سول اتھارٹی نے آگاہ کیا ہے کہ قطر کی طرف سے امداد کی دوسری قسط 50 لاکھ ڈالر کی رقم کی شکل میں فلسطینی حکام کو موصول ہوگئی ہے۔
فلسطینی سول اتھارٹی کے چیئرمین حسین الشیخ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ خلیجی ملک قطر کی جانب سے عالمی وباء کورونا وائرس کے بحران کے بعد 50 لاکھ ڈالر امداد کی دوسری قسط جاری کردی گئی ہے۔
انہوں نے امداد کی فراہمی پر قطری حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ قطر کی طرف سے گذشتہ ماہ فلسطینیوں کو 10 ملین ڈالرمالیت کا طبی سامان، ادویات اور کرونا کی بیماری سے نمٹنے کے لیے دیگر ضروری سازو سامان مہیا کیا تھا۔