• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

وزارت اطلاعات کی طرف سے مغربی کنارے میں صحافیوں کی گرفتاریوں کی مذمت

منگل 17-11-2009
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

presse3teqal غزہ میں فلسطینی وزارت اطلاعات نے مغربی کنارے میں صدر محمود عباس کے زیرانتظام عباس ملیشیا کی جانب سے صحافیوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے تمام گرفتار صحافیوں اور اخباری نمائندوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ غزہ میں وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی مغربی کنارے میں آزادی اظہار رائے پر قدغنیں لگا کر اسرائیلی جرائم کی پیروی کر رہی ہے۔ عباس ملیشیا کی طرف سے صحافیوں کی گرفتاریاں، ان پر تشدد اورانہیں زد و کوب کرنے کے واقعات اظہار رائے سے متعلق عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کے زمرے میں آتے ہیں۔ بیان میں تازہ کارروائیوں کے دوران حراست میں لیے گئے صحافیوں محمد اشتیوی، علا طیطی، اسید عمارنہ اور دیگر کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بلا جواز صحافیوں اورقلم کاروں کی گرفتاریوں کا باب بند کرے۔ بیان میں کہا گیا کہ ذرائع ابلاغ پر پابندی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں شمار کی جاتی ہے، فلسطینی اتھارٹی میں شامل اعلیٰ عہدیدار اپنے جرائم اور ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ذرائع ابلاغ پر قدغنیں لگا رہے ہیں جبکہ صحافیوں کو ان کی پیشہ ورانہ خدمات کی انجام دہی میں رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی کی خواہش ہے صحافی ان کے ہر سیاہ کرتوت کو عظیم کارنامے کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کریں تاہم صحافیوں نے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کا سلسلہ جاری رکھ پریہ ثابت کیا ہے کہ وہ دباؤ کے باوجود حق کو چھپانے کی کوشش نہیں کریں گے۔ وزارت اطلاعات نے مغربی کنارے میں صحافیوں کو درپیش مشکلات میں اپنی جانب سے ان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا گیا۔ واضح رہے کہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام عباس ملیشیا کی جانب سے صحافیوں کو ڈرانے دھمکانے اور انہیں گرفتار کرکے ان پر نام نہاد الزامات کے تحت مقدمات چلانے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے، جس سے ذرائع ابلاغ کے مختلف اداروں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.