• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

"نیتن یاھو” امریکا کہ دھوکا دیتے رہتےہیں، ریکس ٹیلرسن

ہفتہ 21-09-2019
in Uncategorized, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
"نیتن یاھو” امریکا کہ دھوکا دیتے رہتےہیں، ریکس ٹیلرسن
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) سابق امریکی وزیر خارجہ "ریکس ٹیلرسن” نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم "بنجمن نیتن یاھو” اسرائیلی مفاد اور اپنی ذاتی خواہشات کے حصول کیلئے امریکی انتظامیہ  کو غلط معلومات فراہم کرکے بیوقوف بناتے رہتے ہیں۔

امریکی ریاست واشنگٹن ڈی سی میں قائم ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن کا کہنا تھا کہ  اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو  بار بار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو "غلط معلومات” فراہم کرکے "دھوکہ” دیتے اور ان کی آنکھوں میں دھول جھونکتے رہےہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ ایک چالاک لیڈر ہیں مگر اسرائیلی وزیراعظم انہیں بھی اپنی چالاکیوں سے بے وقوف بناتے رہے ہیں۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی حکومت واشنگٹن کو اپنی ہرخواہش پوری کرنے کے لیے "غلط معلومات” دیتی رہی ہے اور اس کے عوض وہ اپنی مرضی کے مطالبات منوانے میں کامیاب رہی۔ٹیلرسن نے کہا کہ  اسرائیلیوں نے صدر کو متعدد بار یہ کہنے پر راضی کیا کہ  ہم مہربان ہیں اور وہ برے لوگ ہیں۔ ہم صدر ٹرمپ کو سمجھاتے رہے کہ اسرائیلی آپ کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ٹیلرسن نے کہا یہ بات ہمیں اذیت دیتی ہے کہ  ہمارا بہت قریبی اتحادی ہمارے اس طرح سے دھوکہ دیتا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ٹلرسن نے صدر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ صدر ٹرمپ نے ٹیلرسن کوسنہ 2018ء میں بے اچانک برخاست کردیا تھا، ٹیلرسن اس سے قبل صدر ٹرمپ کو ‘ناخواندہ’ بھی کہہ چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ صدر ٹرمپ پر قانون شکن ہونے کا بھی الزام عائد کرچکے ہیں۔

Tags: "ریکس ٹیلرسن"اسرائیل امریکا کو دھوکا دیتا ہےامریکی وزیر خارجہبنجمن نیتن یاھوڈونلڈ ٹرمپ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.