جنوب مغربی کنارے کے ضلع الخلیل میں محکمہ اوقاف نے انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوجیوں نے نومبر کے مہینے کے دوران 48 مرتبہ مسجد ابراھیمی میں آذان دینے پر پابندی عائد کی گئی۔ محکمہ اوقاف کے ڈائریکٹر زید الجعبری نے کہا کہ "حرم ابراھیمی کی دیکھ بھال پر مامور انتظامیہ کو اسرائیل حکام بار بار مجبور کرتے ہیں کہ مسجد ابراھیمی میں آذان نہ دی جائے کیونکہ اس سے قرب و جوار کے یہودی آبادکاروں کے آرام اور ان کے تلمودی مذہبی شعائر کی انجام دہی میں خلل پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسجد ابراھیمی میں آذان پر پابندی عائد کئے ہوئے ہے تاکہ مسجد ابرہیمی میں مسلمان نماز ادا نہ کر سکیں۔ یاد رہے کہ قابض اسرائیلی فوجیوں نے مسجد کے داخلی راستوں پر سیکیورٹی کے اقدامات سخت کر دیئے ہیں۔ نماز کے لئے آنے والوں کی جامہ تلاشی لی جاتی ہے۔