• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

مقبوضہ بیت المقدس کے تحفظ کی جنگ شروع ہوچکی‘ سب میدان میں اتر آئیں: حماس

پیر 26-10-2009
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

aqsa-attacked اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے تحفظ کی جنگ شروع ہوچکی ہے‘ لہذا ہر مسلمان کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنی ناموس بچانے کیلئے پوری قوت کے ساتھ میدان جنگ میں اتر آئے- حماس کے رہنما ڈاکٹر صلاح برادویل نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کامیابی کے اس راستے پر چلنے والے ان تمام گروہوں کا بھرپور ساتھ دے گی جو قوم کو سب سے بڑی دشمن صیہونیوں کے خلاف لڑنے کیلئے متحرک کریں گے- انہوں نے کہا کہ اسرائیلیوں کے مسجد اقصی پر اشتعال انگیز حملے کا مقصد فلسطینیوں اور مسلمانوں کا ردعمل دیکھنا ہے تاکہ پے درپے ایسی کارروائیوں کے بعد اگر ان کا خون نہیں کھولتا تو آخرکار مسجد اقصی کو شہید کردیا جائے- حماس نے فلسطینی انتظامیہ اور چند عرب ممالک کو اس صورتحال کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ انشاء اللہ فتح و نصرت فلسطینیوں کے قدم چومے گی- اس موقع پر حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے کہا ہے کہ مسجد اقصی پر مسلسل صیہونی حملوں اور اس کا گھیراو کرنے کا مقصد مقبوضہ بیت المقدس کو یہودی ریاست کے زیرنگیں کرتا اور مسجد کو شہید کرکے ہیکل سلیمانی تعمیر کرنا ہے- دریں اثنا فلسطینی دستور ساز کونسل میں حماس کے نمائندہ شیخ حامد البتیاوی نے اسرائیلی قابض انتظامیہ کو مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصی پر حملوں پر سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد اقصی پر حملہ کرکے اسرائیل نے اپنی بربادی کو دعوت دی ہے- انہوں نے کہا دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب مسلمان مسجد اقصی کی جگہ ہیکل سلیمانی بنانے کی اجازت نہیں دیں گے- اس موقع پر فلسطینی دستور ساز اسمبلی کے سپیکر ڈاکٹر عزیز دویک نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد اقصی کے تحفظ کے لئے اٹھ کھڑے ہوں-

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.