• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 26 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

مصر کی اسرائیل کو سستی گیس کی برآمد سے یومیہ ایک کروڑ 35 لاکھ ڈالرز کا نقصان

ہفتہ 05-03-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_pipeline

مصر میں سابق صدر حسنی مبارک کی حکومت میں اسرائیل اور چھ یورپی ملکوں کو سستی گیس کی فراہمی کے مقدمے کے تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں.مصری پراسیکیوٹر جنرل کی ہدایت پر قاہرہ کی ایک عدالت نے سابق وزیر پٹرولیم سامح فہمی کو عدالت میں طلب کر کے ان سے اسرائیل کے ساتھ کیے گئے سستی گیس کے معاہدوں بارے پوچھ تاچھ کی ہے. ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عدالت کے روبروبیان دیتے ہوئے سابق وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل فہمی نے انکشاف کیا کہ سابق صدر حسنی مبارک کے دور میں اسرائیل کے ساتھ گیس کے تمام معاہدے راز دارانہ طور پر طے کیے گئے تھے.عدالت کو بتایا گیا کہ مصری حکومت کی طرف سے اسرائیل اور چھ یورپی ملکوں کو سستی گیس کی فراہمی کے باعث قاہرہ کی معیشت کو یومہ ایک کروڑ 35 لاکھ ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا ہے. عدالت کو اسرائیل اور دیگر ملکوں کو سابقہ حکومت کی طرف سے فراہم کردہ گیس معاہدے میں کی گئی کرپشن کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا تھا.عدالت کو بتایا گیا کہ اسرائیل اور بعض دیگر ملکوں کو فراہم کردہ گیس معاہدے میں یومیہ 30لاکھ ڈالرز کی رقم مختلف کمیشن ایجنٹوں کو رشوت کے طور پر دی جاتی رہی ہے. قبل ازیں جمعرات کو سابق وزیر پٹرولیم سامح فہمی کو مصر کی ایک اپیل کورٹ میں طلب کیا گیا تھا.سابق وزیر کے ساتھ موجودہ وزیر کو بھی عدالت میں بلایا گیا تا کہ اسرائیل اور یورپی ملکوں کے ساتھ ہوئے گیس کے معاہدوں اور ان کے نقصانات بارے تفصیلات سامنے لائی جا سکیں. خیال رہےکہ مصر کی ایک انتظامی عدالت 18 نومبر 2009ء کو بھی اسرائیل کو مصری گیس کی فراہمی روکنےکے احکامات دے چکی تاہم سابق وزیر سامح فہمی نے عدالتی احکامات کو نظرانداز کرتے ہوئے صہیونی حکومت کو گیس کی فراہمی کا سلسلہ بدستورجاری رکھا تھا.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.