• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 29 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

مصر نے رفح کراسنگ کھولنے اور فلسطینیوں کی غزہ واپسی کا اعلان کر دیا

ہفتہ 19-02-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_rafah-border-crossing1

مصری حکام نے شیخ قرضاوی کی جانب سے اہل غزہ کے لیے رفح کراسنگ کھولنے کے مطالبے کے کچھ دیر بعد غزہ کے باسیوں کے انتہائی نامساعد حالات کے پیش نظر رفح کراسنگ کھولنے اور مصر میں موجود فلسطینیوں کی غزہ واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔ مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ اور مصر کے مابین اس واحد کراسنگ کو جزوی طور پر سیکڑوں فلسطینیوں کے غزہ داخلے کے لیے کھولا جائے گا۔ مصر میں صدر حسنی مبارک کے خلاف عوامی احتجاج کے موقع پر سیکڑوں فلسطینیوں کو مصر میں روک لیا گیا تھا۔ باخبر ذرائع نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو بتایا کہ جزوی بندش کا خاتمہ کراسنگ کو مکمل طور پر کھولنے کا پیش خیمہ ہے جیسا کہ ماضی میں بھی ایسا ہوچکا ہے۔ یہ فیصلہ غزہ حکومت کی جانب سے مصر میں محاصرہ کا خاتمے کی طرف دار متعدد تنظیموں سے رابطے کے بعد کیا گیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ اس فیصلے سے مصر میں حالات کو پرامن بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ دوسری جانب سرحد اور کراسنگز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر غازی حمد نے بتایا کہ مصر نے جمعہ کی شام کو تین روز کے لیے کراسنگ کھولنے کی اجازت دی ہے جس کا مقصد صرف مصر میں موجود فلسطینیوں کی اپنے وطن واپس جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین دن کے بعد مصری حکام سے مستقل طور پر کراسنگ کھولنے کی بات چیت شروع کر دی جائے گی۔ خیال رہے کہ غزہ اور مصر کے درمیان 25 کلومیٹر سرحد ہے جس پر صرف ایک ’’رفح‘‘ راہداری ہے جس کو بھی مصر نے بند کر رکھا ہے۔ اس کے علاوہ غزہ کی مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) سے ملحق طویل سرحد پر واقع پانچ کراسنگ میں سے بھی صرف ایک کراسنگ کھلی ہوئی ہے جہاں سے انتہائی محدود پیمانے پر سامان غزہ لایا جاتا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.