• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 7 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

مصری عوام کو آزاد مرضی سے حکومت سازی کا موقع دیا جائے:ایردوان

اتوار 13-02-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_tayyip-erdogan-turkish-premier27

ترکی کے وزیراعظم رجب طیب ایردوان نے مصری فوج پر زور دیا ہے کہ وہ اقتدار جلد از جلد منتخب نمائندوں کے حوالے کرنے لیے ملک میں انتخابات کرائے. ان کا کہنا ہے کہ بعض بیرونی طاقتیں مصرمیں استحکام نہیں چاہتیں. ان کی کوشش ہے کہ مصر افراتفری کا شکار رہے اور وہ اپنےمفادات سمیٹتے رہیں. انقرہ میں وزیراعظم ہاٶس کی جانب سے جاری ایک بیان میں وزیراعظم ایردوان کا کہنا تھا کہ ان کا ملک مصر میں دستور اور جمہوریت کی بحالی چاہتا ہے. ترکی مصری عوام کی مدد جاری رکھے گا اور جلد از جلد جمہوری حکومت کے قیام میں سیاسی اورعسکری قیادت کی معاونت کرے گا. انہوں نے خبردار کیا کہ بعض طاقتیں مصرمیں عدم استحکام چاہتی ہیں کیونکہ مصر میں افراتفری ان کے مفاد میں ہے. انہوں نے کہا کہ مصرمیں آزادانہ اور شفاف انتخابات مصری قوم کا بنیادی حق ہے اور عالمی برادری کو چاہیے کہ مصرمیں جمہوریت کے نفاذ کوانسانی حقوق کے طور پر لے. ادھر دوسری جانب ترکی کے وزیرخارجہ احمد داٶد اوگلو نے جارجیا کے دورے کے دوران باتومی شہر میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصرمیں عوامی انقلاب عرب ممال میں جمہوریت کا نقطہ آغاز ہے. اس کے بعد دیگرعرب ملکوں میں بھی اس طرح کے انقلابات برپا ہو سکتے ہیں. احمد داٶد اوگلو نےمصری عوام کوحسنی مبارک سے نجات پر انہیں مبارک باد پیش کی اورامید ظاہر کی کہ آئندہ کی مصری حکومت مصری قوم کی امنگوں کے مطابق فیصلے کرے گی نہ کہ بیرونی اشاروں پر کام کرے گی.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.