اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے مصر کی طرف سے جہاد اسلامی کے راہنما کو روکے جانے پر اپنے ردعمل میں اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کے راہنما اسماعیل اشقرنے کہا ہے مصری حکومت کا یہ اقدام نہایت قابل مذمت اورمذہبی آزادی میں رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصر کو تمام فلسطینی عازمین حج کو اپنی سزرمین سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی شہری مصر کے لیے کسی قسم کا خطرہ ثابت نہیں ہو سکتے، اس کے باوجود جہاد اسلامی کے راہنما کا روکا جانا اسرائیلی دباؤ کا ذریعہ ہو سکتا ہے۔