(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی مسیحی تنظیم "کیروز” نے مقبوضہ فلسطینی میں صیہونی مظالم پر بین القوامی برادی کو نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف برسرپیکار "مسیحٰ تنظیم کیروز”نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی حکام فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کررہےہیں ان کی املاک اور جائیدادوں کو تبا ہ کررنے کے بعد ان کے آبائی علاقوں میں غیرقانونی یہودی بستیاں آباد کررہےہیں جس کا بنیادی مقصد فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنا ہے حالانکہ اس صورتحال میں ان کو بین القوامی قانونی کے تحت تحفظ فراہم کرنا چاہئے ۔
اپنے جاری ایک بیان میں "کیروز ” نے کہا ہے کہ صحرائے نقب میں صیہونی حکام نے 2775 فلسطینیوں کے گھروں کو مہندم کیا ، فلسطینیوں نے اس ظلم کا مقابلہ کیا اور اپنے تباہ کئے گئے گھروں کو بڑی ہمت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کیا ایسے ہی غیر انسانی مظالم کا سامنا فلسطینیوں کو پورے مقبوضہ فلسطین میں ہے ۔
بیان میں بتایا کہ حالیہ ہی مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے سورباہر میں کئی مکانات جو کئی سالوں سے فلسطینیوں کی ملکیت تھے ان تمام کو مسمار کردیا گیا بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کے مجرمانہ فعل کے تحت فلسطینیوں کو ان کے اپنی ہی زمین پر گھروں کی تعمیر کی اجازت نہیں ہے یہ اقدامات فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کے سلسلے کی کڑی ہے۔
"کیروز "نے بین القوامی انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین القوامی برادری سے اسرائیل کے اس مجرمانہ غیر انسانی اقدامات کا نوٹس لینے اور اس کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔
واضح رہے کہ "کیروز” ایک مسیحی فلسطینی تحریک ہے جو فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور فلسطین اور اسرائیل تنازعہ کا ایک منصفانہ حل کے حصول کے لئے جدوجہد کرتی ہے