مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ رائد صلاح نے متنبہ کیا ہے کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ کے نیچے سرنگیں کھودنے سے باز رہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی کارروائی کےنتیجے میں سرنگ انتفاضہ تحریک شروع ہو سکتی ہے شیخ رائد صلاح نے اپنے بیان میں کہا اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سیاسی پاگل ہیں وہ مسجد اقصیٰ کے نیچے کھدائی کے کام کا آغاز کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ہی نوے کی دہائی کے نام نہاد ھیکل سلیمانی کا منصوبہ بنایا تھا لیکن حالات نے انہیں ایسا کرنے نہیں دیا لیکن اب یہ خطرہ ہے کہ وہ دوبارہ یہ حماقت کرنے کی سازش کر سکتے ہیں۔ اگر انہوں نے ایسی حرکت کی کہ تو ایسی آگ بھڑکے گی کہ خشک اور تر سب کو اپنی لپیٹ میں لے لی گی ۔ اس آگ میں سب سے پہلے نیتن یاہو چلے گا